کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، باولر نے ناک سے بلے باز کو آؤٹ کر دیا

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس کو دیکھ کر تما شائی ہنسنے پر مجبور ہوگئے اور وہ جنوبی افریقہ کے ماسٹر فیلڈر جونٹی روڈز کو بھول گئے۔
میلبورن کرکٹ گراونڈ پر میلبورن سٹار ز اور میلبورن رینیگیڈ کا میچ جاری تھا اور رینیگیڈ کے بلے باز ڈیوائن براوو بیٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے باؤلرزمپا کی ایک بال کھیلی جو دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز نیوائل کو جا لگی ۔ اسی دوران یہ گیندباؤلر کی طرف آئی اور ان کے ناک سے لگی ۔ ناک سے بال لگنے کے بعد وکٹوں میں جا لگی اور بلے باز نیوائل رن آؤٹ ہوگئے۔ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی کسی کھلاڑی نے ناک سے کسی کو رن آؤٹ نہیں کیا۔ یہ منظر دیکھ کر شائقین ہنسنے پر مجبور ہوگئے اور انہوں نے تالیاں بجاکر باؤلر کو داد دی۔

Share on Google Plus

About Azaan Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 comments:

Post a Comment