اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔پاکستان ہمارے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے ۔اس کی افواج کسی بھی ملک کی افواج کیلئے مثال ہیں۔پاکستان کو کسی موڑ پر مایوس نہیں کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور اس کی افواج کو خاص اہمیت دیتا ہے۔دہشتگردی کے خلاف پاک آرمی کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ سعودی عرب تمام معاملات میں پاکستان کی پوزیشنوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)

0 comments:
Post a Comment